حیدرآباد کے عبداللہ پور میٹ میں خوفناک سڑک حادثہ، تین افراد زندہ جھلس کرہلاک

حیدرآباد کے عبداللہ پور میٹ میں خوفناک سڑک حادثہ، تین افراد زندہ جھلس کرہلاک

حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ عبداللہ پور میٹ کے پداعنبرپیٹ میں ہفتہ کی صبح ایک دلخراش سڑک حادثہ میں تین افراد زندہ جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹاٹا کرُو کار سڑک کے کنارے ٹہری بولیرو گاڑی سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں میں فوری طور پر آگ بھڑک اٹھی۔

آگ نے دونوں گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ان میں موجود تین افراد باہر نکلنے سے قاصر رہے جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی عبداللہ پور میٹ پولیس وہاں پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ جنرل اسپتال منتقل کر دیا۔شمس آباد سے گھٹکیسر کی طرف جانے کے دوران عبداللہ پور میٹ منڈل کے گنڈی چروو کے قریب واقع آوٹر رنگ روڈ پریہ حادثہ پیش آیا۔

آگ پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچا جس نے آگ پر قابو پالیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ میں جھلس کر ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی شناخت حیدرآباد کے بہادر پورہ کی ایچ بی کالونی کے 23 سالہ دیپیش اگروال، وجے نگر کالونی کے 22 سالہ سچئے مال پانی اور موسی پیٹ کے 23 سالہ پریانشو کے طور پر کی گئی ہے۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے