آپریشن سندور: کرنل صوفیہ اور ونگ کمانڈر ویومیکا نے پاکستان کے جھوٹ کا تصویری ثبوتوں سے پردہ چاک کیا

بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیا کہ جوابی کارروائی میں ہندوستان نے ’آپریشن سندور‘ کے تحت راولپنڈی کے نور خان ایئربیس، چکوال کے مرید، شور کوٹ کے رفیقی سمیت کئی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق، تمام کارروائیاں صرف دہشت گردی کے ٹھکانوں اور فوجی مقامات پر مرکوز تھیں، جبکہ عام شہری علاقوں یا مذہبی مقامات پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ ہندوستان نے رفیقی، مرید، چک لالہ، رحیم یار خان، سکھر اور چونیاں میں موجود ایئربیسز، ریڈار مراکز اور فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔ خاص طور پر نور خان ایئربیس پر رافیل طیاروں اور جدید ہتھیاروں کے ذریعے کارروائی کی گئی، جس سے یہ اہم ترین ایئر بیس شدید متاثر ہوا۔ شور کوٹ میں قائم رفیقی ایئربیس، جہاں سے پاکستان اپنے ایف-16 طیارے چلاتا ہے، اسے بھی نقصان پہنچا۔
یہ تمام ثبوت اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ پاکستان کا پروپیگنڈہ جھوٹ پر مبنی ہے اور حقیقت میں ہندوستان کی فوجی تیاری اور دفاعی صلاحیت نے دشمن کے ہر منصوبے کو ناکام بنا دیا۔