پاکستان نے ہوائی حملوں کے ذریعے اسکولوں و اسپتالوں کو نشانہ بنانے کوشش کی: کرنل صوفیہ
انہوں نے مزید بتایا کہ رات کے وقت پاکستان نے پنجاب میں ایک ایئر بیس کو نشانہ بنانے کی نیت سے ہائی اسپیڈ میزائل کا استعمال کیا، جسے ناکام بنا دیا گیا۔ کرنل قریشی نے اسے ایک غیر پیشہ ورانہ اور قابل مذمت اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے نہ صرف فوجی تنصیبات بلکہ اسکول، طبی مراکز اور شہری ڈھانچے کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران فوج اور وزارتِ خارجہ نے مشترکہ طور پر واضح کیا کہ پاکستان نے غلط معلومات پھیلانے کی بھی کوشش کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی میڈیا نے سورت گڑھ اور چنڈی گڑھ میں گولہ بارود کے ذخائر تباہ کیے جانے کی جھوٹی خبریں پھیلائیں۔