پاکستانی گولہ باری میں راجوری کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جاں بحق، عمر عبداللہ کا اظہار افسوس

جموں (آئی اے این ایس): جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں ہفتے کے روز پاکستان کی طرف سے کی گئی گولہ باری کے دوران ایک سینئر سرکاری افسر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے افسر راجوری کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (اے ڈی ایم) تھے۔
اس المناک واقعے کی تصدیق جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کی۔ انہوں نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’راجوری سے ایک افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ ہم نے جموں و کشمیر انتظامیہ کے ایک فرض شناس افسر کو کھو دیا۔ وہ کل ہی ضلع کے دورے پر ڈپٹی چیف منسٹر کے ہمراہ تھے اور میری صدارت میں ایک آن لائن میٹنگ میں بھی شریک ہوئے تھے۔ آج ان کے گھر پر پاکستان کی گولہ باری ہوئی جس میں وہ جان بحق ہو گئے۔ اس سانحے پر دکھ کا اظہار کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں۔ خدا ان کی روح کو سکون دے۔‘‘