پنجاب میں سرحد پر 9 اینٹی ڈرون سسٹم لگانے کا فیصلہ (ویڈیو)

پنجاب میں سرحد پر 9 اینٹی ڈرون سسٹم لگانے کا فیصلہ (ویڈیو)

چندی گڑھ (آئی اے این ایس) چیف منسٹر پنجاب بھگونت مان کی صدارت میں پنجاب کابینہ نے جمعہ کے دن فیصلہ کیا کہ پاکستان سرحد پر 9 اینٹی ڈرون سسٹم لگادیئے جائیں۔

حکومت ِ پنجاب کے ایک بیان میں کہاگیا کہ ہم پاکستان کی سازش ناکام کرنے کو تیار ہیں۔ ہائی ٹیک سسٹم کے ذریعہ نظر رکھی جائے گی۔ دہشت گردی کی کمر توڑنے کے لئے حکومت کا یہ بڑا اقدام ہے۔ حکومت ایکشن موڈ میں ہے۔ منشیات کی تجارت اور دہشت گردی کی فنڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا۔

حکومت ڈرونس کے ذریعہ منشیات کی اسمگلنگ روکنے پہلی مرتبہ اینٹی ڈرون سسٹم لگارہی ہے۔ سرحد کی سیکوریٹی اب مزید پختہ ہوجائے گی۔ عام آدمی پارٹی حکومت نے سیاسی عزم وحوصلہ کا مظاہرہ کیا ہے۔

ایک اور بڑے فیصلہ میں کابینہ نے جنگ اور دہشت گردی کے متاثرین کو فرشتے یوجنا میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے انہیں علاج معالجہ کی مفت سہولت ملے گی۔ عام آدمی پارٹی حکومت نے اپنے کابینی وزرا کو تمام 6 حساس سرحدی اضلاع فیروزپور‘ پٹھان کوٹ‘فاضلکا‘ امرتسر‘ گرداس پور اور ترن تارن بھیجا ہے۔

ان اضلاع میں پہلے ہی سے ہائی الرٹ ہے۔ ریاست پنجاب میں پاکستان سے متصل سرحد 532 کیلو میٹر طویل ہے۔ پڑوسی ملک کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے بیچ پنجاب میں تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں اور امتحانات کو ملتوی کردیا گیا۔ ریاستی حکومت نے عوام کی سہولت کے لئے ایک کنٹرو ل روم قائم کیا ہے۔

بعض سرحدی مواضعات کے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہونے لگے ہیں۔ پنجاب پولیس ملازمین کی رخصتیں منسوخ کردی گئی ہیں۔







[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے