اسلام آباد/ نئی دہلی (پی ٹی آئی) پاکستان نے جمعہ کے دن کہا کہ وزارت معاشی امور کا ایکس اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا اور اس پر ہندوستان کے ساتھ موجودہ کشیدگی کے باعث ہونے والے بھاری نقصانات کی تلافی کے لئے مزید بین الاقوامی قرض جاری کرنے کی اپیل پوسٹ کردی گئی۔
وزارتِ اطلاعات و نشریات نے ”فیک ٹویٹ الرٹ“جاری کرتے ہوئے کہا کہ اکاؤنٹ‘ ہیک ہوا ہے۔ اکاؤنٹ کو سوئچ آف کرنے کا کام چل رہا ہے۔