اڈیالہ جیل پر ڈرون حملہ کا خطرہ، عمران خان کو جلد رہا کیا جائے: پی ٹی آئی

اڈیالہ جیل پر ڈرون حملہ کا خطرہ، عمران خان کو جلد رہا کیا جائے: پی ٹی آئی

اسلام آباد (پی ٹی آئی) پاکستان کی ایک عدالت میں جمعہ کے دن درخواست داخل کی گئی کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو رہا کردیا جائے کیونکہ انہیں جس جیل میں رکھا گیا ہے اس پر ڈرون حملہ کا اندیشہ ہے۔

عمران خان کی پاکستان تحریک ِ انصاف(پی ٹی آئی) نے واٹس ایپ میسیج میں کہا کہ پارٹی کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے چیف منسٹر علی امین گنڈاپور اپنی پارٹی کے بانی کی رہائی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے ہیں۔

72 سالہ عمران خان فوجی چھاؤنی (کنٹونمنٹ) راولپنڈی شہر کی اڈیالہ جیل میں بند ہیں۔

عدالت سے گزارش کی گئی کہ ہندوستان کے ساتھ جنگ کے مدنظر قومی ہم آہنگی و یکجہتی کے لئے عمران خان کو جلد رہا کردیا جائے کیونکہ اڈیالہ جیل پر ڈرون حملہ کا خطرہ ہے۔ عدالت نے سماعت کی کوئی تاریخ مقرر نہیں کی۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے