آپریشن سندور نے دنیا کو دکھا دیا کہ ہندوستانی سندور کی حرمت کیا ہے: راگنی نائک

آپریشن سندور نے دنیا کو دکھا دیا کہ ہندوستانی سندور کی حرمت کیا ہے: راگنی نائک

نئی دہلی: آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی ترجمان ڈاکٹر راگنی نایک بسویا نے آج اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر، 24 اکبر روڈ پر ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے اور اس کے بعد ہندوستانی فوج کے جوابی کارروائی ‘آپریشن سندور’ پر تفصیلی بیان دیا۔

پریس کانفرنس کی ابتدا ڈاکٹر نایک نے حب الوطنی پر مبنی ہندی شاعری سے کی اور فوج کے شجاعانہ کردار کو سلام پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آج کا دن ملک کی تینوں افواج—بری، بحری اور فضائیہ—کے لیے فخر کا دن ہے جنہوں نے اپنی جان کی بازی لگا کر ملک کی خودمختاری کا دفاع کیا۔ اُنہوں نے آپریشن سندور کو ایک عظیم الشان اور فیصلہ کن قدم قرار دیا جو پاکستان کے دہشت گردی کے نیٹ ورک پر کاری ضرب ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے