غیر قانونی کانکنی معاملہ: سزا سنائے جانے کے بعد کرناٹک بی جے پی کے کے رکن اسمبلی نااہل قرار

غیر قانونی کانکنی معاملہ: سزا سنائے جانے کے بعد کرناٹک بی جے پی کے کے رکن اسمبلی نااہل قرار

جناردن ریڈی نے 2023 کے اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپنی نئی سیاسی جماعت ‘کالیان راجیہ پرگتی پکشا’ (کے آر پی پی) بنائی تھی اور اسی پارٹی کے ٹکٹ پر گنگاوتی سے الیکشن جیتا تھا۔ تاہم 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل انہوں نے اپنی پارٹی کو بی جے پی میں ضم کرتے ہوئے دوبارہ پارٹی میں واپسی کر لی تھی۔

یہ معاملہ غیر قانونی کانکنی سے متعلق ہے جس میں الزام تھا کہ اوبولاپورم مائننگ کمپنی نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خام لوہے کی بڑے پیمانے پر غیر قانونی کانکنی کی۔ ریڈی اس کمپنی سے جڑے ایک اہم کردار کے طور پر سامنے آئے اور طویل قانونی جنگ کے بعد آخرکار انہیں مجرم قرار دیا گیا۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے