سرحد پر دراندازی کی بڑی کوشش ناکام، ’آپریشن سندور‘ کے بعد بی ایس ایف چوکس

سرحد پر دراندازی کی بڑی کوشش ناکام، ’آپریشن سندور‘ کے بعد بی ایس ایف چوکس

نئی دہلی: ہندوستان کی سرحدی فورسز نے جمعرات کی رات جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر دراندازی کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ یہ کارروائی ’آپریشن سندور‘ کے بعد کے حفاظتی اقدامات کا حصہ ہے، جس کے تحت پاکستانی حملوں کا مؤثر جواب دیا جا رہا ہے۔

بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جموں ونگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر تصدیق کی کہ 8 مئی 2025 کی رات تقریباً 11 بجے سانبہ سیکٹر میں مشتبہ سرگرمی دیکھی گئی، جس پر بی ایس ایف کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے