دہلی کانگریس ہندوستانی فوج کی حوصلہ افزائی کے لیے پُرعزم، 9 مئی کو جنتر منتر پر ’جے ہند یاترا‘ نکالنے کا فیصلہ

دہلی کانگریس ہندوستانی فوج کی حوصلہ افزائی کے لیے پُرعزم، 9 مئی کو جنتر منتر پر ’جے ہند یاترا‘ نکالنے کا فیصلہ

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کی قیادت میں ’تنظیم تشکیل مہم‘ کے تحت جمعرات (8 مئی) کو ریاستی دفتر راجیو بھون میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>’تنظیم تشکیل مہم‘ میں شامل کانگریس لیڈران</p></div><div class="paragraphs"><p>’تنظیم تشکیل مہم‘ میں شامل کانگریس لیڈران</p></div>

’تنظیم تشکیل مہم‘ میں شامل کانگریس لیڈران

user

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کی قیادت میں ’تنظیم تشکیل مہم‘ کے تحت جمعرات (8 مئی) کو ریاستی دفتر راجیو بھون میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں موجود تمام لیڈران کے اتفاق رائے سے ایک قرارداد پاس کیا گیا، جس کے تحت یہ فیصلہ لیا گیا کہ دہلی کانگریس ہندوستانی مسلح افواج کے حوصلے کو مضبوط کرنے کے لیے مورخہ 9 مئی 2025 کو شام 3 بجے جنتر منتر پر ’جے ہند یاترا‘ میں حصہ لے گی۔

’تنظیم تشکیل مہم‘ کے تحت ریاستی کانگریس کے صدر شری دیویندر یادو کی قیادت میں منعقدہ ریاستی ایگزیکٹو میٹنگ میں آپریشن سندور کے تحت ہندوستانی فوج کی طرف سے کی گئی جوابی کارروائی کی تعریف کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ میٹنگ میں پاس کیے گئے قرارداد میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما راہل گاندھی کا ملک میں مشکل کے وقت حکومت کو دی گئی حمایت کا بھی شکریہ ادا کیا گیا۔

میٹنگ میں دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کے علاوہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے دہلی انچارج قاضی نظام الدین، سابق دہلی وزیر ڈاکٹر نریندر ناتھ اور منگت رام، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سابق سیکرٹری روہت چودھری، ترجمان راگنی نائک، سینئر لیڈر جگجیون شرما، میونسپل کونسلر محمد ظریف، راجیش گرگ اور انوج آترے موجود تھے۔ میٹنگ میں موجود تمام لیڈران نے ایک آواز میں اس مشکل وقت میں ہندوستانی فوج اور ملک کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے