فرضی خبروں سے پیدا خطرات پر الرٹ، وزیر اعظم مودی کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد

وزیراعظم کے دفتر کے سینئر عہدیداران، کابینہ سیکریٹری ٹی وی سوماناتھن اور دفاع، داخلہ، خارجہ، اطلاعات و نشریات، بجلی، صحت، اور ٹیلی کمیونی کیشن جیسی اہم وزارتوں کے سیکریٹریوں نے اس اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس کے دوران تمام وزارتوں نے موجودہ حالات کے حوالے سے اپنے اقدامات کی تفصیل پیش کی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ ان کے ادارے کسی بھی ہنگامی یا غیر متوقع صورتحال کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے اس موقع پر قومی سلامتی کے حوالے سے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ غلط معلومات سے پیدا ہونے والے خطرات کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے ہر کونے میں امن و امان برقرار رکھنے، اہم انفراسٹرکچر کی حفاظت اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی۔