'آپریشن سندور' کے بعد آج آل پارٹی اجلاس، کانگریس کو وزیراعظم سے صدارت اور مشاورت کی امید

حکومت کی اس دعوت پر حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امید کرتی ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی خود اس اجلاس کی صدارت کریں گے اور تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔ کانگریس کے سینئر رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ یہ میٹنگ ‘آپریشن سندور’ کے بعد پہلا باضابطہ مشاورتی اجلاس ہوگا۔
جے رام رمیش نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، "ہم نے 24 اپریل کو آل پارٹی میٹنگ بلانے کی مانگ کی تھی۔ اسی دن حکومت نے ایک میٹنگ طلب کی، مگر اس میں وزیراعظم موجود نہیں تھے۔ ہم چاہتے ہیں کہ اس بار وہ خود موجود ہوں تاکہ حزب اختلاف کی جماعتیں بھی براہِ راست سوالات کر سکیں اور اعتماد سازی کی فضا پیدا ہو۔”