نئی دہلی (آئی اے این ایس) ہندوستانی فوج نے سرحد پار 9 دہشت گرد کیمپس پر علی الصبح حملہ کے بعد سلسلہ وار ویڈیوز جاری کیں جن میں حملہ کا وقت‘ اس وقت کی صورتِ حال بتائی گئی۔
ویڈیوز سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستانی فوج اور فضائیہ نے پاکستان کے اندر لشکر اور جیش کے ہیڈکوارٹرس پر کیسے 25 منٹ بمباری کی۔ آپریشن سندور کل رات 1:04 بجے شروع ہوا تھا اور 1:30 بجے ختم ہوگیا۔
آپریشن کی اطلاع سب سے پہلے ہندوستانی فوج نے دی۔ اس نے ایکس پر لکھا ”انصاف ہوگیا جئے ہند“۔ فوج نے اچوک حملوں کی ویڈیوز جاری کیں۔
اس نے ایکس پر لکھا کہ پہلی ویڈیو کوٹلی کی ہے جہاں عباس کیمپ کو نشانہ بنایا گیا جو خط ِ قبضہ سے 13 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ یہ لشکر کے خودکش بمباروں کو تیار کرنے کا مرکز تھا۔
ٹارگٹ 2 گُل پور کا دہشت گرد کیمپ تھا۔ کوٹلی میں واقع اس کیمپ کی دوری ایل او سی سے 30 کیلو میٹر کی ہے۔اسے رات 1:08 بجے تباہ کیا گیا۔