نریندر مودی اسٹیڈیم کو ملی بم سے اڑانے کی دھمکی، بم کی افواہ کے بعد انڈیگو طیارہ کی ممبئی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

نریندر مودی اسٹیڈیم کو ملی بم سے اڑانے کی دھمکی، بم کی افواہ کے بعد انڈیگو طیارہ کی ممبئی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ

آئی پی ایل کے کئی مقابلے احمد آباد واقع نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ہیں۔ اس درمیان ایک دھمکی بھرا ای میل گجرات کرکٹ ایسو سی ایشن کو موصول ہوا ہے۔ اس میں اسٹیڈیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد، تصویر یو این آئی</p></div><div class="paragraphs"><p>نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد، تصویر یو این آئی</p></div>

نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد، تصویر یو این آئی

user

پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے جواب میں ہندوستان نے سرجیکل اسٹرائیک کر دہشت گردوں کو بھرپور جواب دے دیا ہے۔ پاکستان میں اس وقت خوف و دہشت کا ماحول ہے، لیکن دھمکیاں دینے سے پاکستانی لیڈران باز نہیں آ رہے ہیں۔ اس درمیان ’پاکستان‘ کی جانب سے گجرات واقع احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹس میں سے ایک آئی پی ایل 2025 اس وقت جاری ہے۔ آئی پی ایل کے کئی مقابلے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ہیں، اور آئندہ بھی کچھ میچ کھیلے جانے ہیں۔ ایسے وقت میں گجرات کرکٹ ایسو سی ایشن کو دھمکی بھرا ای میل موصول ہوا ہے۔ اس ای میل میں نریندر مودی اسٹیڈیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ ای میل میں لکھا گیا ہے کہ ’’ہم تمھارے اسٹیڈیم کو اڑا دیں گے۔‘‘ یہ ای میل ’پاکستان‘ کے نام سے گجرات کرکٹ ایسو سی ایشن کو بھیجا گیا ہے۔

دھمکی آمیز ای میل موصول ہونے کے بعد گجرات کرکٹ ایسو سی ایشن الرٹ ہے اور سیکورٹی ایجنسیاں بھی محتاط ہو گئی ہیں۔ اس معاملے کی تحقیقات بھی شروع ہو چکی ہے۔ چونکہ آئی پی ایل کے 2 اہم مقابلے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے باقی ہیں، اس لیے احمد آباد اسٹیڈیم کے ساتھ ساتھ آس پاس کے علاقوں میں بھی جانچ کی جا رہی ہے۔

دوسری طرف چنڈی گڑھ سے ممبئی جانے والی انڈیگو فلائٹ میں بم کی دھمکی ملی، جس کے بعد طیارہ کو چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرانی پڑی۔ بتایا جا رہا ہے کہ سہارا ایئرپورٹ کی ہاٹ لائن پر ایک دھمکی بھرا فون آیا تھا، جس میں کہا گیا کہ چنڈی گڑھ سے ممبئی آنے والی انڈیگو فلائٹ میں بم رکھا گیا ہے۔ اس فون کے بعد ہلچل مچ گئی ہے۔ خبر ملتے ہی سیکورٹی ایجنسیاں سرگرم ہو گئیں، جس کے بعد احتیاط کے طور پر طیارہ کو بدھ کی علی الصبح لینڈ کرایا گیا۔ اس کے بعد مسافروں کو اتار کر طیارہ کی تلاشی لی گئی۔ حالانکہ طیارہ میں کسی بھی طرح کی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے