آپریشن سندور: وزیر اعظم مودی نے صدر مرمو کو بریف کیا، کل جماعتی اجلاس جمعرات کو

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز راشٹرپتی بھون پہنچ کر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور انہیں ہندوستانی افواج کی جانب سے پاکستان اور پاکستان مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے شروع کئے گئے ’آپریشن سندور‘ کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔
راشٹرپتی بھون سکریٹریٹ کی جانب سے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا، ’’وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی اور انہیں آپریشن سندور کے بارے میں آگاہ کیا۔‘‘