آپریشن سندور: فوجی کارروائی میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانے تباہ، 80 سے زیادہ دہشت گرد ہلاک

ان حملوں سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور ان میں وہ صلاحیت نہیں رہی کہ وہ کوئی دہشت گرد سرگرمی انجام دے سکیں۔ حکومت نے واضح کیا کہ پاکستان کے کسی بھی فوجی ٹھکانے کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے۔ یہ کارروائی اس لئے کرنی پڑی کیونکہ پہلگام حملے کو جس طرح سے دہشت گردوں نے انجام دیا ، ان کے خلاف کارروائی کی اشد ضرورت تھی۔
سیٹلائٹ تصاویر سے یہ معلوم ہوا کہ دہشت گرد وہاں سرگرم ہیں اور ہندوستان میں ان کے بہت سارے سلیپر سیل کام کر رہے ہیں، جن کے ذریعے وہ بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔