’آپریشن سندور‘: دہشت گردی کو منھ توڑ جواب سے پورے ملک میں خوشی، کرکٹروں نے فوج کو کیا ’سلام‘

’آپریشن سندور‘: دہشت گردی کو منھ توڑ جواب سے پورے ملک میں خوشی، کرکٹروں نے فوج کو کیا ’سلام‘

حکومت ہند نے تصدیق کی ہے کہ دہشت گردوں کے سبھی 9 ٹھکانوں پر کامیابی کے ساتھ حملے کیے گئے جس سے پاکستان میں کسی بھی شہری یا فوجی ڈھانچے کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>
user

پہلگام کے بیسرن میں ہوئے قتل عام کا ہندوستان نے منگل کی آدھی رات پاکستان میں دہشت گرد ٹھکانوں پر حملہ کرکے کرارا جواب دے دیا ہے۔ ہندوستانی مسلح افواج کی اس کارروائی سے پورے ملک میں خوشی ہے۔ 15 دن تک دہشت گردوں کو جواب دینے کا انتظار کر رہے پہلگام حملے میں مارے گئے لوگوں کے اہل خانہ سمیت ملک بھر کے لوگوں کے سینوں میں ٹھنڈک پہنچی ہے۔

ملک کے کئی حصوں کی طرح جموں میں بھی لوگ لمحہ لمحہ کی خبر لے رہے ہیں۔ لوگ اپنے گھروں کی چھتوں پر بھی آ گئے۔ فضائی حملے کے ذریعہ ہندوستان نے پاکستان کو منھ توڑ جواب دیا ہے۔ حملے کے لیے ذمہ دار گروپوں سے جڑے دہشت گرد ڈھانچے کو نشانہ بنا کر یہ آپریشن عین مطابق کیے گئے۔ حکومت ہند نے تصدیق کی ہے کہ سبھی 9 ٹھکانوں پر کامیابی کے ساتھ حملے کیے گئے جس سے پاکستان میں کسی بھی شہری یا فوجی ڈھانچے کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔

اس فضائی حملے پر ہندوستانی کرکٹروں نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس جوابی کارروائی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا ہے جو کافی وائرل ہو رہا ہے۔

سابق کرکٹر آکاش چوپڑہ اور پرگیان اوجھا نے ملک کے تئیں ان کی خدمات کے لیے ہندوستانی فوج کو سلام کیا۔ چوپڑہ اور اوجھا کے علاوہ کولکاتا نائٹ رائڈرس کے اسپنر ورون چکرورتی نے بھی اپنے انسٹا گرام پر ہندوستانی فوج کے ذریعہ جاری ’آپریشن سندور‘ کی تصویر شیئر کی ہے۔

آکاش چوپڑہ نے اپنے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ایک ساتھ ہم کھڑے ہیں۔۔۔ جئے ہند۔ وہیں پرگیان اوجھا نے لکھا کہ جئے ہند، جئے ہند کی سینا۔ اس دوران انہوں نے بھی آپریشن سندور کی تصویر ساجھا کی ہے۔ سابق جارحانہ بلے باز وریندر سہواگ نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا، ’’دھرمو رکچھتی رکچھت، جئے ہند کی سینا‘‘۔

اس کے علاوہ گوتم گمبھیر، سریش رینا اور وینکٹیش پرساد نے بھی دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا سائٹ ‘ایکس‘ پر اپنے اپنے پوسٹ کیے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے