جموں و کشمیر: ایل او سی پر پاکستان بلااشتعال فائرنگ، ہندوستان نے دیا کرارا جواب

ادھر جموں وکشمیر کے کئی اضلاع میں بدھ کو تعلیمی ادارے بند کر دئے گئے ہیں۔ صوبائی کمشنر جموں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘ موجودہ صورتحال کے پیش نظر جموں، سانبہ، کٹھوعہ، راجوری اور پونچھ میں تمام اسکول، کالج اور تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے’۔
کشمیر میں بارہمولہ اور کپوارہ اضلاع سے شدید گولہ باری کی اطلاع ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ رات گیارہ بجے ہونے والی شدید گولہ باری سے کئی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ حکام نے سرحدی اضلاع کپوارہ، بارہمولہ اور بانڈی پورہ کی وادی گریز میں اسکولوں کو بھی بند کردیا ہے۔