ہندوستان کا آپریشن’سندور‘، پاک فوج نے کہا چھہ مقامات پر 24 حملوں میں 8 ہلاک، 33 زخمی

ہندوستان کا آپریشن’سندور‘، پاک فوج نے کہا چھہ مقامات پر 24 حملوں میں 8 ہلاک، 33 زخمی

اس خفیہ آپریشن کے تحت ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) میں واقع دہشت گردوں کے کل 9 ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔ یہ کارروائی رات تقریباً ڈیڑھ بجے کی گئی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد، ہندوستان نے دہشت گردی کے خلاف اپنی پالیسی کو مزید جارحانہ بنایا اور صبح ڈیڑھ بجے ‘آپریشن سندور’ کیا۔ اس خفیہ آپریشن کے تحت ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) میں واقع دہشت گردوں کے کل 9 ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے۔ یہ آپریشن صبح ڈیڑھ بجے کے قریب کیا گیا اور اس کا مقصد دہشت گردوں کے لانچ پیڈ اور ہتھیاروں کے ڈپو کو تباہ کرنا تھا۔

ذرائع کے مطابق ہندوستانی فضائیہ کے جدید لڑاکا طیاروں جیسے میراج 2000 اور سخوئی 30 ایم کے آئی نے بہاولپور، کوٹلی اور مظفر آباد کے علاقوں کو نشانہ بنایا۔ ان علاقوں کو طویل عرصے سے جیش محمد اور لشکر طیبہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایئر انڈیا نے جموں، سری نگر، لیہہ، جودھ پور، امرتسر، بھوج، جام نگر، چندی گڑھ اور راجکوٹ جانے والی تمام پروازیں 7 مئی کی دوپہر 12 بجے تک منسوخ کر دی ہیں۔ متعلقہ حکام کی جانب سے مزید ہدایات موصول ہونے تک ایئر لائن نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ امرتسر جانے والی دو بین الاقوامی پروازوں کا رخ دہلی کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔بھارتی فورسز نے پاکستان اور پی او کے میں نو مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

ہندوستان کے فضائی حملے کے بعد پاکستانی فوج کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔ پاک فوج کا کہنا ہے کہ 6 مقامات پر 24 حملے کیے گئے۔ اس میں 8 لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جب کہ 33 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی خود رات بھر آپریشن ‘سندور’ کی مسلسل نگرانی کر رہے تھے۔ اس آپریشن کے تحت کل 9 مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور تمام حملے مکمل طور پر کامیاب رہے۔

پاکستان اور پی او کے میں دہشت گرد کیمپوں پر ہندوستانی فوج کے میزائل حملے کے بعد سری نگر کا ہوائی اڈہ عام شہریوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق تینوں افواج نے مل کر آپریشن سندور کیا۔حکام کے مطابق، بدھ کی علی الصبح پاکستان اور پی او کے میں دہشت گرد کیمپوں پر ہندوستانی فوج کی طرف سے کئے گئے میزائل حملوں میں کالعدم دہشت گرد گروپوں جیش محمد اور لشکر طیبہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ہندوستانی حکام نے امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور روس سمیت کئی ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے بات چیت کی ہے۔ اس دوران انہوں نے ہندوستان کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں معلومات شیئر کیں اور انہیں صورتحال سے آگاہ کیا۔

پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے کیمپوں پر ہندوستانی فضائی حملوں کے بعد بدھ کو پاکستان کے صوبہ پنجاب میں تمام اسکول بند رہیں گے۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے طلب کر لیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے