پنجاب اور ہریانہ ایس وائی ایل نہر تنازع کا خوشگوار حل نکالیں، سپریم کورٹ کی ہدایت

ہریانہ حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے سینئر وکیل شیام دیوان نے عدالت کو بتایا کہ اب تک کی تمام کوششیں ناکام رہی ہیں اور بات چیت سے کوئی قابلِ قبول نتیجہ نہیں نکلا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہریانہ نے اپنی حدود میں نہر کا کام مکمل کر لیا ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ پنجاب کی جانب سے پانی چھوڑا ہی نہیں جا رہا۔
پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل گرمندر سنگھ نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کی جو ڈکری دی گئی تھی، وہ اضافی پانی کے لیے تھی اور نہر کی تعمیر اب بھی باقی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ طے کرنا ابھی باقی ہے کہ ہریانہ کو اضافی پانی ملنا بھی چاہیے یا نہیں، کیونکہ یہ معاملہ فی الحال ٹربونل کے سامنے زیرِ غور ہے۔