حیدرآباد: حیدرآباد کے نواحی علاقہ حیات نگر میں کم عمر طالبہ نے خودکشی کرلی۔
پولیس کے مطابق انتہائی اقدام کی وجہ ہنو معلوم نہیں ہو سکی۔
لڑکی کی شناخت مینکاشی کے طورپر کی گئی ہے جو حیات نگر کے ایک پرائیویٹ اسکول کی نویں جماعت کی طالبہ تھی اور اپنے والدین کے ساتھ رہتی تھی۔
اس کے والدین تعمیراتی مزدور ہیں۔ لڑکی گزشتہ کچھ دنوں سے کسی نامعلوم وجہ سے پریشان تھی اور اس نے اپنے کمرے میں چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔
اس کے ارکان خاندان نے اسے صبح مردہ پایا۔