حیدرا نے غیر مجازتعمیرات کو برخواست کردیا

حیدرا نے غیر مجازتعمیرات کو برخواست کردیا

حیدرآباد: حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ ایسٹ پروٹیکشن ایجنسی (حیدرا) نے منگل کو شہرحیدرآباد کے علاقہ گچی باولی میں سیندھیا کنونشن میں غیر مجازتعمیرات کو برخواست کردیا۔

حیدرانے بتایا کہ کسانوں کی اراضیات اور فرٹیلائزر کارپوریشن آف انڈیا ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے پلاٹس پرغیر مجاز قبضے کئے گئے ہیں اور غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہیں۔

حیدرانے سیندھیا کنونشن کے منی ہال، کچن اور بیت الخلاء کو منہدم کردیا۔ اس کے علاوہ، لوہے کی شیٹس سے بنائی گئی باڑ اور تین آئرن شیڈز کو بھی منہدم کر دیا گیا۔

حیدراکو28 اپریل کو اس علاقہ کے ایک شخص سے شکایت موصول ہوئی تھی ۔ شکایت کنندگان نے حیدرا کیکمشنر اے وی رنگناتھ سے درخواست کی تھی کہ وہ ان قبضوں کو ہٹائیں، سڑکوں اور پارک کی حدود کو واضح طور پر متعین کریں۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے