حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ۔ دنیا بھر سے شہرپہنچنے والی حسیناوں کے استقبال کیلئے شمس آبادایرپورٹ پر خصوصی انتظامات

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ۔ دنیا بھر سے شہرپہنچنے والی حسیناوں کے استقبال کیلئے شمس آبادایرپورٹ پر خصوصی انتظامات

حیدرآباد: مس ورلڈ مقابلہ کیلئے دنیا بھر سے حیدرآباد پہنچنے والی حسیناوں کے استقبال کے لئے شہر کے مشہور راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ(شمس آبادایرپورٹ) پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

مقابلہ میں حصہ لینے والی حسیناؤں کے لیے ایک مخصوص امیگریشن چینل قائم کیا گیا ہے، ساتھ ہی ایک عارضی خصوصی لاونج، شخصی رہنمائی، اور سامان لے جانے کے لیے علیحدہ پورٹر سروس کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ ان کی آمد و رفت کو آرام دہ بنایا جا سکے۔

ایرپورٹ پر دنیا بھرسے آنے والی حسیناوں کا شاندار استقبال کیاجارہا ہے۔

تلنگانہ حکومت کے عہدیداروں کی جانب سے تلنگانہ کی تہذیب وثقافت کے مطابق ان کا استقبال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جارہی ہے۔

اس استقبال میں تلنگانہ کے تمدن کی جھلک بھی نظرآرہی ہے۔ساتھ ہی ان حسیناوں کے ایرپورٹ سے ہوٹلوں تک پہنچنے کے دوران بھی وسیع سیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ ان کو کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف نہ ہونے پائے۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے