شرمناک! سری نگر میں خانہ بدوش خاتون کی مبینہ عصمت دری اور قتل

سری نگر کے علاقے نشاط میں خانہ بدوش خاتون کی مبینہ عصمت دری اور قتل کے واقعے نے پوری وادی کشمیر میں ہلچل مچا دی ہے۔ جہاں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ جرم میں ملوث چار شرابیوں کو گرفتار کیا ہے، وہیں مقامی لوگوں اور کمیونٹی رہنماؤں نے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
خاتون (نام ظاہر نہیں کیا گیا) جو اصل میں ریاسی کی رہنے والی ہے اور فی الحال نشاط علاقے میں رہتی ہے اس پر اتوار کو واٹر ورکس روڈ کے قریب کچھ نشے میں دھت افراد نے حملہ کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو شدید زخمی حالت میں پایا۔ اسے فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی۔