نشی کانت دوبے کے خلاف درخواست کی سماعت سے انکار

نشی کانت دوبے کے خلاف درخواست کی سماعت سے انکار

نئی دہلی (آئی اے این ایس) سپریم کورٹ نے پیر کے دن بی جے پی رکن لوک سبھا نشی کانت دوبے کے خلاف مفادِعامہ کی درخواست (پی آئی ایل) کی سماعت سے انکار کردیا۔

چیف جسٹس آف انڈیاسنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار پر مشتمل بنچ نے کہا کہ ہم شارٹ آرڈر دیں گے۔ ہم اس درخواست کی سماعت نہیں کررہے ہیں لیکن ہم شارٹ آرڈر دیں گے اور اپنی رائے ظاہر کریں گے۔

درخواست میں کہا گیا کہ جھارکھنڈ کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے سی جے آئی سنجیو کھنہ اور ملک کی سب سے بڑی عدالت کے خلاف انتہائی بھڑکاؤ اور نفرت پھیلانے والا بیان دیا۔

ایک انٹرویو میں دوبے نے کہا تھا کہ چیف جسٹس سنجیو کھنہ ملک میں خانہ جنگی کے لئے ذمہ دار ہیں۔ اس ملک میں جنگ کے لئے اُکسانے کے لئے صرف وہ اور ان کی عدالت ذمہ دار ہیں۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے