’پاکستانی نوجوان اپنی فوج سے نفرت کرتے ہیں‘، معروف گلوکار عدنان سمیع کا دعویٰ

’پاکستانی نوجوان اپنی فوج سے نفرت کرتے ہیں‘، معروف گلوکار عدنان سمیع کا دعویٰ

عدنان نے کہا کہ جب میں آذر بائیجان کے باکو شہر میں گھوم رہا تھا، تب وہاں میری ملاقات کچھ پاکستانی لڑکوں سے ہوئی۔ ان لڑکوں نے مجھے کہا کہ سر آپ بہت خوش قسمت ہو، آپ صحیح وقت پر پاکستان سے نکل گئے۔

<div class="paragraphs"><p>گلوکار عدنان سمیع، تصویر سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>گلوکار عدنان سمیع، تصویر سوشل میڈیا</p></div>

گلوکار عدنان سمیع، تصویر سوشل میڈیا

user

جموں و کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل 2025 کو ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان رشتے تلخ ہو گئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔ اس درمیان مشہور و معروف گلوکار عدنان سمیع نے پاکستانی فوج سے متعلق ایک ایسا دعویٰ کیا ہے جو حیران کرنے والا ہے۔

عدنان سمیع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نوجوان وہاں کی فوج سے نفرت کرتے ہیں۔ ایسا انھوں نے کچھ پاکستانی نوجوانوں سے ہوئی بات چیت کا حوالہ پیش کرتے ہوئے کہا۔ عدنان کے مطابق ان نوجوانوں کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فوج کو ناپسند کرتے ہیں، کیونکہ اس فوج نے ان کے ملک کو برباد کر دیا ہے۔ اس بارے میں گلوکار نے 4 مئی کو مائیکروبلاگنگ سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی بات رکھی ہے۔ انھوں نے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’جب میں آذر بائیجان کے باکو شہر میں گھوم رہا تھا، تب وہاں میری ملاقات کچھ پاکستانی نوجوانوں سے ہوئی۔ ان لڑکوں نے مجھے کہا کہ سر، آپ بہت خوش قسمت ہو، آپ صحیح وقت پر پاکستان سے نکل گئے۔‘‘

اس پوسٹ میں عدنان سمیع یہ بھی لکھتے ہیں کہ ’’پاکستانی نوجوانوں نے کہا کہ ہم بھی ہماری شہریت بدلنا چاہتے ہیں۔ ہمیں ہماری فوج سے بھی نفرت ہے۔ انھوں نے ہمارے ملک کو برباد کر دیا ہے۔ میں نے انھیں کہا کہ میں بہت پہلے سے ہی یہ بات جانتا تھا۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ عدنان سمیع پہلے پاکستان کے باشندہ تھے۔ 2001 میں وہ ہندوستان آئے اور یہاں انھوں نے گلوکاری میں خوب کامیابی حاصل کی۔ بعد ازاں انھوں نے پاکستان کا پاسپورٹ چھوڑ کر 2016 میں ہندوستان کی شہریت اختیار کر لی۔ ویسے ان کی پیدائش انگلینڈ میں ہوئی تھی، لیکن ان کے پاس پاکستان کی شہریت تھی۔ ان کے والد ارشد سمیع خان پاکستانی فضائیہ میں پائلٹ تھے، جن کا 2009 میں انتقال ہو گیا تھا۔

عدنان سمیع اپنی دوسری شریک حیات رویا فریابی کے ساتھ ہندوستان میں رہتے ہیں۔ انھوں نے 2010 میں رویا سے شادی کی تھی۔ رویا ان کی شیدائی تھیں، جنھوں نے بعد میں عدنان سے شادی کی اور دونوں سے ایک بیٹی ہے۔ ان کی بیٹی کا نام مدینہ سمیع خان ہے۔ مدینہ 8 سال کی ہے۔ رویا سے قبل عدنان کی شادی زیبا سے ہوئی تھی۔ ان کی پہلی شریک حیات زیبا بختیار ایک مشہور پاکستانی اداکارہ ہیں۔ زیبان سے عدنان کا ایک بیٹا بھی ہے، جس کا نام اذان سمیع خان ہے۔ اذان بھی اپنے والد کی طرح گلوکار ہیں، لیکن ساتھ ہی وہ اداکاری بھی کرتے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے