اسٹیج پر تقریر کے دوران ڈی ایم کے رہنما اے راجہ پر گرا لائٹ پول، بال بال بچے… دیکھیں ویڈیو

اے راجہ مئیلا ڈوتھورائی میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے کہ اچانک تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہو گئی۔ نتیجتاً اسٹیج کے پاس لگا بجلی کا کھمبا جھک گیا اور ان کے مائیکرو فون پر گر گیا۔


سابق مرکزی وزیر اور تمل ناڈو میں برسراقتدار پارٹی دراوڑ منیتر کڑگم (ڈی ایم کے) کے وزیر اے راجہ کے ساتھ حال ہی میں ایک بڑا حادثہ ہوا۔ خوش قسمتی سے وہ اس حادثے میں بال بال بچ گئے۔ حادثے کے دوران وزیر ایک عوامی جلسہ کو خطاب کر رہے تھے۔ فی الحال وہ پوری طرح سے ٹھیک ہیں۔
یہ واقعہ تمل ناڈو کے مئیلا ڈوتھورائی ضلع کا ہے۔ وزیر اے راجہ یہاں اسٹیج پر کھڑے ہوکر عوامی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے کہ تبھی اسٹیج پر اچانک ایک بڑا لائٹ پول گر پڑا۔ یہ لیمپ پوسٹ تیز ہواؤں کی وجہ سے پوڈیم پر گرا تھا۔ اس سے پہلے کہ اے راجہ اس واقعہ کے شکار ہوتے انہوں نے فوراً ہٹ کر اپنی جان بچائی۔ فی الحال اس حادثے میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
دراصل اتوار کی رات کو مئیلا ڈوتھورائی میں شہری ڈی ایم کے کی طرف سے تمل ناڈو حکومت کے بجٹ کو سمجھانے کے لیے چنا کدائی میں عوامی جلسہ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ سابق مرکزی وزیر اور ڈی ایم کے ایم پی اے راجہ تقریر کر رہے تھے۔ اس کے بعد تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہو گئی۔ نتیجتاً اسٹیج کے پاس لگا بجلی کا کھمبا (فوکس لائٹ) جھک گیا اور اس مائیکرو فون پر گر گیا، جہاں راجہ بول رہے تھے۔ اے راجہ فوری حرکت کرتے ہوئے وہاں سے ہٹ گئے۔ راجہ نے تقریر کرنا بند کر دیا اور موقع سے چلے گئے۔ اس کے بعد اعلان کیا گیا کہ بارش کی وجہ سے میٹنگ منسوخ کر دی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔