لیفٹیننٹ ونئے نروال کی اہلیہ کو ٹرول کرنے والوں کو خاتون کمیشن کی پھٹکار، کانگریس کا ٹرولرس پر کارروائی کا مطالبہ

ہمانشی کے تبصروں کی سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر تنقید کا حوالہ دیتے ہوئے این سی ڈبلیو نے’ایکس‘ پر لکھا، ’’لیفٹیننٹ ونئے نروال کی موت کے بعد جس طرح سے ان کی اہلیہ ہمانشی نروال کی ان کے ایک بیان کے تعلق سے سوشل میڈیا پر تنقید کی جا رہی ہے، وہ افسونساک ہے۔‘‘
کمیشن نے یہ مانا کہ بھلے ہی ہمانشی کے تبصرے کئی لوگوں کو راس نہیں آئے ہوں، لیکن اختلاف رائے کا اظہار کرنا آئینی حدود اور سول ڈسکورس کے وقار کے دائرے میں رہنا چاہیے۔