پنجاب کے ایک سرکاری اسکول میں طالب علموں سے 'ویٹر' کا کام کرایا گیا، ٹیچر معطل

پنجاب کے ایک سرکاری اسکول میں طالب علموں سے 'ویٹر' کا کام کرایا گیا، ٹیچر معطل

ضلع ترن تارن کے ایک سرکاری اسکول میں ناشتہ پروسنے پر انچارج ٹیچر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ طلباء کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

پنجاب کے ضلع ترن تارن میں ایک پروگرام میں طالب علموں کو ناشتہ دینے پر مجبور کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اسے سراسر بے ضابطگی قرار دیتے ہوئے استاد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ اس معاملے میں سرکاری سکول کے ٹیچر کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ریاستی وزیر تعلیم ہرجوت سنگھ بینس نے کہا ہے کہ طلباء کے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ اس لیے ٹیچر کے خلاف یہ کارروائی کی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ یہ کارروائی ایک میڈیا رپورٹ میں گوئندوال صاحب کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول میں پیش آنے والے واقعے کا ذکر کرنے کے بعد کی گئی۔

پنجاب کے اس سکول کے اس واقعے کی ایک مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں کچھ طلباء کو ہاتھوں میں ناشتے کی پلیٹیں اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے۔ ترن تارن کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے اتوار کو اسکول انچارج ٹیچر گروپرتاپ سنگھ کو اس لاپرواہی پر معطل کر دیا۔

معطلی کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ طلباء کو اسکول میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ‘ویٹرس’ کے طور پر کام کرنے کے لیےمجبور کیا گیا۔ وزیر تعلیم نے ایکس پر پوسٹ کیا، "گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول، گوندوال صاحب میں طلباء کو ناشتہ دینے پر مجبور کیا گیا۔ اس سنگین بے ضابطگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے، اسکول انچارج کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔”

وزیر تعلیم نے کہا کہ ’’ہمارے طلبہ کے وقار اور عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، اس طرح کا ناروا سلوک ناقابل قبول ہے اور اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے