پنجاب-ہریانہ پانی تنازعہ: سرجے والا نے مرکز سے بھاکڑا ڈیم پر مداخلت کا مطالبہ کیا

ایک پریس کانفرنس میں سرجے والا نے بھاکڑا ڈیم پر پنجاب پولیس کی مبینہ تعیناتی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ہریانہ کو پانی ملنے میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔ ان کے مطابق، یہ ڈیم قومی اثاثہ ہے اور اس پر کسی ایک ریاست کا ’غیر قانونی قبضہ‘ ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھاکڑا ڈیم کی سکیورٹی سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے سپرد کی جائے۔
سرجے والا نے آئین کے آرٹیکل 257 کا حوالہ دیتے ہوئے سوال کیا کہ آخر مودی حکومت اس کے تحت پنجاب حکومت کو تحریری احکامات کیوں نہیں دے رہی۔ انہوں نے زور دیا کہ مرکز کو فوری طور پر ہریانہ کا پانی نہ روکنے کے لیے مان حکومت کو پابند کرنا چاہیے۔