حیدرآباد: آندھراپردیش میں او نگول ایرپورٹ کے قیام کی سمت نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔ ایرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا نے اس منصوبہ کے لئے تکنیکی منظوری دے دی ہے، جس سے تعمیراتی سرگرمیوں کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
ایرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا نے او نگول ایرپورٹ کے منصوبے کو تمام تکنیکی بنیادوں پر موزوں قرار دیتے ہوئے اجازت دے دی ہے۔ضلعی انتظامیہ اراضی کے حصول اور معاوضہ کے عمل کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے تیاریاں کر رہاہے۔
ہوائی پٹی، ٹرمنل بلڈنگ، اور دیگر بنیادی سہولیات کے نقشے منظور کئے جا چکے ہیں، اور جلد ہی ان پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔
اس منصوبے سے مقامی افراد کے لئے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے، جن میں تعمیراتی، سیکوریٹی، اور انتظامی شعبہ جات شامل ہوں گے۔
ایرپورٹ کی تعمیر سے پرکاشم ضلع میں سیاحت کو فروغ ملے گا، خاص طور پر او نگول اور اطراف کے مذہبی و قدرتی مقامات کی رسائی آسان ہو گی۔
ہوائی رابطہ قائم ہونے سے مقامی صنعتوں، زرعی برآمدات، اور کاروباری سرگرمیوں کو تقویت ملے گی۔آندھرا پردیش میں ہوابازی کے شعبہ کی ترقی کے لئے یہ ایرپورٹ ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
آندھرا پردیش ایرپورٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے اس منصوبہ کے لئے ابتدائی فنڈس جاری کر دیئے ہیں۔