ذات پر مبنی مردم شماری: راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے کے تئیں شکریہ کی تجویز بلاک کانگریس کمیٹی کی میٹنگ میں اتفاق رائے سے پاس

ذات پر مبنی مردم شماری: راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے کے تئیں شکریہ کی تجویز بلاک کانگریس کمیٹی کی میٹنگ میں اتفاق رائے سے پاس

دیویندر یادو نے کہا کہ تمام بلاک صدور مرکزی حکومت کی ذات پر مبنی مردم شماری کے فیصلے پر کھڑگے اور راہل گاندھی کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اپنی بلاک کانگریس کمیٹی کے وارڈ میں 1000-1000 پوسٹر لگائیں۔

<div class="paragraphs"><p>دیویندر یادو / تصویر آئی این سی</p></div><div class="paragraphs"><p>دیویندر یادو / تصویر آئی این سی</p></div>

دیویندر یادو / تصویر آئی این سی

user

نئی دہلی: دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو کی صدارت میں تمام 258 بلاک کانگریس کمیٹیوں کی ماہانہ میٹنگوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان میں کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی کے تئیں شکریہ کی تجویز اتفاق رائے سے پاس کی گئی۔ ان دونوں رہنماؤں نے دلت، پسماندہ، انتہائی پسماندہ، قبائلی اور دیگر طبقات کے لوگوں کی سماجی انصاف کی لڑائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور لگاتار ذات پر مبنی مردم شماری کرانے کا مطالبہ مرکزی حکومت کے سامنے رکھا۔ ان دونوں رہنماؤں کے دباؤ کی وجہ سے ہی مرکزی حکومت ذات پر مبنی مردم شماری کرانے پر مجبور ہوئی۔

واضح ہو کہ دیویندر یادو نے ایک درجن کے قریب میٹنگوں میں شرکت کی۔ ہر ایک بلاک کانگریس کمیٹی کی میٹنگ میں بلاک صدر سمیت ریاستی ایگزیکٹو ممبر، ضلعی صدر، پارلیمانی مبصر، سابق رکن اسمبلی، ضلعی مبصر، علاقائی کارکن، فرنٹ آرگنائزیشن، سیل اینڈ ڈیپارٹمنٹ کے چیئر مین اور افسران بھی شامل ہوئے۔ اس موقع پر دیویندر یادو نے کہا کہ ’تنظیم سازی مہم‘ کے تحت دہلی کانگریس کو بوتھ کی سطح تک مضبوط بنانے کے لیے سبھی کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔ مقامی کانگریس کارکنان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقامی لوگوں کو کانگریس کے نظریے اور پسماندہ طبقات کے لیے راہل گاندھی کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو بتائیں۔

دیویندر یادو نے بلاک صدور کو واضح طور پر کہا کہ تنظیم کی مضبوطی کے لیے بلاک کانگریس کمیٹی کے تحت 2 ڈویژن اور 4 سے 6 بوتھوں پر سیکٹرز کی تشکیل کی عمل کو جلد از جلد مکمل کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہر ایک بلاک صدر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے علاقے کے سینئر لیڈران، کانگریس کارکنان، سماجی اور مذہبی تنظیموں، آر ڈبلیو اے سے منسلک لوگوں کو اپنے ساتھ شامل کریں۔ اپنے بلاک کے 30-25 لوگوں کی ایک ایگزیکٹو کمیٹی بنائیں، ان کے فون نمبر اور ان کے مقامی پتے کی تفصیلی معلومات ریاستی کانگریس کے پاس جمع کرائیں۔

دیویندر یادو نے کہا کہ تمام بلاک صدور مرکزی حکومت کے ذریعہ ذات پر مبنی مردم شماری کے فیصلے پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اپنی بلاک کانگریس کمیٹی کے پورے وارڈ کے علاقے میں 1000-1000 پوسٹر لگائیں۔ تاکہ لوگوں کے حقوق اور حصہ داری کو یقینی بنانے کی لڑائی کا پیغام ہر گھر تک پہنچ سکے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ذات پر مبنی مردم شماری کے فیصلے کے بعد دہلی کانگریس بہت جلد تالکٹورا انڈور اسٹیڈیم میں راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے کو مبارک باد پیش کرنے اور شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کرے گی۔ تمام بلاک صدور کی ذمہ داری ہے کہ اس تقریب میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تالکٹورا اسٹڈیم میں جمع کرنے کی تیاری میں لگ جائیں۔

اخیر میں دہلی کانگریس صدر نے مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام بی جے پی پر جم کر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ یکم مئی سے مدر ڈیری کے ذریعہ دودھ کی قیمتوں میں فی لیٹر 2 روپے کے اضافے کے خلاف تمام بلاک صدور اپنے علاقے کی مدر ڈیری پر احتجاج کر کے اور دستخط مہم چلا کر عوام کے سامنے بی جے پی کے عوام مخالف چہرے کو بے نقاب کریں۔ اس مہم میں بوتھ کی سطح سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کریں، ڈویژن اور سیکٹر کے صدور اور ان کے ماتحت لوگوں کی شرکت کو بھی یقینی بنانے کی کوشش کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے