منی پور تشدد کے دو سال: ’مودی حکومت کا ’راج دھرم‘ کہاں ہے؟‘، کانگریس صدر کھڑگے کا بیان

تیسرے سوال میں کھڑگے نے کہا کہ اب جب وزارت داخلہ کے تحت صدر راج نافذ ہے، تب بھی تشدد رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ انہوں نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ اپنی ناکامی چھپانے کے لیے رات دو بجے پارلیمنٹ میں عجلت میں صدر راج کی منظوری لے آئی، جیسے کوئی نوٹس ہی نہ کرے۔ کھڑگے کے مطابق منی پور کی معیشت کو ہزاروں کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے اور پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے گرانٹ کے مطالبے میں کئی سماجی مدوں پر کٹوتی کی گئی۔
انہوں نے مزید سوال کیا کہ وزیر داخلہ کی طرف سے اعلان کردہ امن کمیٹی کا کیا ہوا؟ وزیر اعظم نے دہلی میں بھی متاثرہ افراد سے ملاقات کیوں نہیں کی؟ ریاست کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کیوں نہیں کیا گیا؟ پوسٹ کے آخر میں کھڑگے نے مودی پر الزام عائد کیا کہ وہ ایک بار پھر ’راج دھرم‘ نبھانے میں ناکام رہے۔