حیدرآباد: تلنگانہ کے رنگا ریڈی ضلع میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ حیدرگوڑہ کے حدود میں ایک جوڑے نے ہارپک پی کر خودکشی کی کوشش کی، جس سے سنسنی پھیل گئی۔
رمیش اور راجیشوری نامی میاں بیوی نے ہارپک پی کر خودکشی کی کوشش کی۔ ان کے ارکان خاندان نے فوری طور پر دونوں کو اسپتال منتقل کیا۔
علاج کے دوران راجیشوری کی موت ہوگئی۔ڈاکٹروں کے مطابق ہارپک پینے کے باعث پیٹ اور آنتیں جھلس گئی تھیں۔
راجیشوری کے شوہر رمیش کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ جوڑے نے مالی پریشانیوں اور صحت کے مسائل کے باعث یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ راجندر نگر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔