نیٹ یو جی پیپر لیک معاملہ: 26 طلبہ معطل، 14 کے داخلے منسوخ، 42 کے آئندہ امتحانات میں شرکت پر پابندی

نیٹ یو جی پیپر لیک معاملہ: 26 طلبہ معطل، 14 کے داخلے منسوخ، 42 کے آئندہ امتحانات میں شرکت پر پابندی

این ایم سی کے مطابق 42 امیدواروں پر تین سال یعنی 2024، 2025 اور 2026 کے نیٹ امتحانات میں شرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 9 مزید امیدواروں کو 2025 اور 2026 کے لیے امتحانات میں شرکت سے روکا گیا ہے۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے یہ کارروائی مرکزی تفتیشی ادارے (سی بی آئی) کی ابتدائی رپورٹ کی بنیاد پر کی ہے، جو نیٹ 2024 پیپر لیک کے معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

سی بی آئی اور دیگر ایجنسیاں اس وقت پیپر لیک معاملے میں ملوث افراد، امتحانی مراکز اور تکنیکی خامیوں کی چھان بین کر رہی ہیں۔ این ٹی اے نے مزید 215 امیدواروں کی جانچ مکمل ہونے تک ان کی امیدواری معطل کر رکھی ہے۔ این ایم سی نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ وہ تعلیمی دھوکہ دہی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے