حیدرآباد: محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے ہفتہ کوکالیشورم لفٹ اریگیشن اسکیم کے سابق چیف انجینئرہری رام بھوکیاسے دوسرے دن بھی پوچھ گچھ کی۔
اے سی بی نے گذشتہ روز ان سے تفصیلی پوچھ گچھ کی تھی جس میں ان سے مالی بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق سوالات کئے گئے۔
ذرائع کے مطابق جان چ میں کچھ اہم دستاویزات اور شواہد سامنے آئے ہیں، جن کی بنیاد پر پوچھ گچھ کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہری رام سے کی جا رہی پوچھ گچھ شفافیت اور قانونی دائرے میں کی جا رہی ہے۔
اے سی بی نے ہری رام کی رہائش گاہ سمیت 13 مختلف مقامات پر چھاپوں کے بعد ان کوگرفتار کیاتھا۔ ہری رام کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثے رکھنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ہریرام فی الحال کالیشورم کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر اور گجویل ریجن کے چیف انجینئرکے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، اور کالیشورم پراجکٹ کی منظوری و قرضہ جات حاصل کرنے میں ان کا کلیدی رول تھا۔
ان کی اہلیہ بی انیتا آبپاشی محکمہ میں ڈپٹی چیف انجینئرکے عہدے پر فائز ہیں۔
یواین آئی وخ