تلنگانہ اور اےپی میں شعوربیداری پروگراموں کے باوجود سڑک حادثات

تلنگانہ اور اےپی میں شعوربیداری پروگراموں کے باوجود سڑک حادثات

حیدرآباد: تلنگانہ اوراے پی میں سڑک حادثات پر قابو پانے محکمہ پولیس مختلف شعور بیداری پروگرام منعقد کر رہا ہے۔ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ترغیب دیتے ہوئے مہم چلائی جا رہی ہے۔

اس کے باوجود حالات میں کوئی خاص تبدیلی نظر نہیں آ رہی۔ حادثات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور غلط سمت میں ڈرائیونگ کرنے کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ کئی افراد زخمی ہو رہے ہیں۔

نہ صرف تلگو ریاستوں میں بلکہ پورے ملک میں یہی صورتحال پائی جا رہی ہے۔ ذاتی کوتاہیوں کے ساتھ ساتھ سڑکوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونا بھی سڑک حادثات کی ایک بڑی وجہ بنتی جا رہی ہے۔

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں عام ہو چکی ہیں، ہیلمٹ یا سیٹ بیلٹ نہ پہننا، اوور اسپیڈنگ، موبائل فون کے استعمال جیسی بے احتیاطیاں حادثات کو جنم دے رہی ہیں۔ خاص طور پر نوجوانوں میں تیز رفتاری کا جنون جان لیوا ثابت ہو رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف بیداری پروگرام کافی نہیں، بلکہ سخت قوانین اور ان پر مؤثر عمل درآمد بھی ناگزیر ہے۔ سڑکوں کی معیاری تعمیر، مناسب سائن بورڈس، اسٹریٹ لائٹس اور سی سی ٹی وی نگرانی جیسے اقدامات سے بھی حادثات کی شرح کم کی جا سکتی ہے۔عوامی تعاون بھی اس سلسلہ میں بے حد اہم ہے۔

ہر شہری کو چاہیے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کرے اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دے تاکہ ایک محفوظ سڑک نظام تشکیل دیا جا سکے۔بائیکس کے ساتھ سڑک پر نکلنا اب ایک خوفناک تجربہ بن چکا ہے۔ دل میں ہر وقت یہی خدشہ رہتا ہے کہ خیریت سے واپس گھر لوٹ پائیں گے یا نہیں۔

اس کی بڑی وجوہات میں حد سے زیادہ رفتار، لاپرواہی سے ڈرائیونگ اور غلط سمت میں گاڑی چلانا شامل ہیں۔خصوصاً نوجوانوں کی غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کے باعث آئے دن بے شمار سڑک حادثات پیش آ رہے ہیں۔

جو نوجوان قوم کا مستقبل اور اپنے خاندان کا سہارا بن سکتے تھے، وہی اپنی لاپرواہی کی وجہ سے نہ صرف اپنی جان گنوا رہے ہیں بلکہ اپنے خاندان اور دوسروں کو غم میں مبتلا کر رہے ہیں۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے