گودھرا سانحہ: ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر 9 جی آر پی اہلکاروں کی برطرفی برقرار، گجرات ہائی کورٹ کا فیصلہ

یہ 27 فروری 2002 کا واقعہ ہے جب سابرمتی ایکسپریس کے ایس-6 کوچ میں گودھرا اسٹیشن کے قریب آگ لگ گئی تھی، جس میں 59 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ زیادہ تر ہلاک شدگان کارسیوک تھے جو ایودھیا سے واپس لوٹ رہے تھے۔ ان اہلکاروں کو داهود اسٹیشن سے ٹرین میں سوار ہو کر احمدآباد تک گشت کرنا تھا۔ تاہم، جب انہوں نے سنا کہ ٹرین تاخیر سے آئے گی، تو انہوں نے متبادل ٹرین لے کر واپسی کا فیصلہ کیا اور فرضی انٹری درج کر دی۔
ریاستی حکومت نے اس واقعے کی تحقیقات کے بعد 2005 میں ان نو اہلکاروں کو معطل کر کے برطرف کر دیا تھا۔ ان میں تین مسلح اہلکار اور چھ عام پولیس اہلکار شامل تھے۔ ان افراد نے اپنی برطرفی کو عدالت میں چیلنج کیا لیکن عدالت نے حکومت کے فیصلے کو درست ٹھہرایا۔