اونیت کور کی تصویر کو لائیک کرنے پر ویراٹ کوہلی کو دینی پڑی صفائی

اونیت کور کی تصویر کو لائیک کرنے پر ویراٹ کوہلی کو دینی پڑی صفائی

ویراٹ کوہلی نے اونیت کور کی تصویر کو لائیک کیا تھا جس کے بعد انہیں ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اب انہوں نے اس معاملے میں وضاحت دی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

ہندوستانی  کرکٹر ویراٹ کوہلی نے 23 سالہ اونیت کور کی تصویر کو پسند کیا جس کے بعد اب انہیں اس پر وضاحت دینا پڑ رہی ہے۔ دراصل، انہوں نے اونیت کور کے فین پیج سے شیئر کی گئی تصویر کو لائیک  کیا تھا۔ جس کے بعد وہ ٹرول ہونے لگے۔

اس کے بعد ویراٹ کوہلی نے اپنے انسٹا ہینڈل کے ذریعہ اس کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا کہ یہ غلطی سے ہوا اس لیے اس پر اتنا  مت کیجئے۔ بہرحال انوشکا شرما کے شوہر اور کرکٹ کے بڑے چہرے ویراٹ کوہلی کو وضاحت دینا پڑ گئی۔

ویراٹ کوہلی نے اپنی انسٹا سٹوری پر لکھا، "میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جب میں اپنی فیڈ صاف کر رہا تھا تو اتفاقی طور پر رجسٹرڈ ہوگئی۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ الگورتھم کی وجہ سے ہوا ہے۔ اس کے پیچھے میرا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ میری درخواست ہے کہ کوئی غیر ضروری چیزیں نہ بنائی جائیں۔ مجھے سمجھنے کے لیے آپ کا شکریہ۔”

آپ کو بتاتے چلیں کہ ویراٹ کوہلی کے سوشل میڈیا پر 271 ملین مداح ہیں۔ اب جب ویراٹ نے ٹی وی اداکارہ اونیت کے فین پیج سے شیئر کی گئی تصویر کو لائیک  کیا تو یہ نیٹیزنز کے درمیان بحث کا موضوع بن گئی۔ کچھ لوگوں نے اسے ٹرول کرنا بھی شروع کر دیا۔

کچھ نے لکھا کہ ہو سکتا ہے کہ ان کا فون ان کے بچوں کے پاس تھا اور اسی لیے ایسا ہوا ہو گا۔ اس کے بعد کرکٹر کو اس معاملے میں وضاحت دینا پڑی۔ اونیت کور ایک ٹی وی اداکارہ ہے۔ ‘میری ماں’ سے اداکاری میں ڈیبیو کرنے والی اونیت کور کامیڈی شو ’ٹیڑھے  ہیں پر میرے ہیں’ میں بھی نظر آ چکی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے