یوپی میں غیرقانونی مدرسوں اور مسجدوں کے خلاف مہم تیز

یوپی میں غیرقانونی مدرسوں اور مسجدوں کے خلاف مہم تیز

لکھنو (پی ٹی آئی) حکومت ِاترپردیش نے نیپال کی سرحد سے متصل اضلاع میں غیرقانونی مدرسوں‘ مسجدوں اور دیگر مذہبی عمارتوں کے خلاف اپنی جاریہ مہم تیز کردی ہے۔

جمعرات کے دن جاری سرکاری بیان کے بموجب محکمہ مال (ریونیو) اور پولیس کی مشترکہ ٹیمیں چیف منسٹر یوپی یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر چھاپے ماررہی ہیں۔

غیرمسلمہ مدرسے مہربند کئے جارہے ہیں۔ سرکاری زمین پر بنی غیرمجاز مذہبی عمارتیں ڈھائی جارہی ہیں۔ ضلع شراوستی میں جمعرات کے دن 5 غیرقانونی مدرسے مہربند کردیئے گئے۔

برتا اور روشن گڑھ مواضعات میں سرکاری زمین پر بنی مسجدیں منہدم کردی گئیں۔ بلرام پور میں 8 مدرسوں کو نوٹسیں جاری کی گئیں اور 3 مزار ڈھادیئے گئے۔ ضلع سدھارتھ نگر میں 3 مساجد اور 14 غیررجسٹرڈ مدرسوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے