جمعیۃ علماء ہند کی ملک گیرممبرسازی مہم، مسجد ِرحمت بودھن میں مسلمانوں کی کثیر تعداد نے ممبرشپ حاصل کی

جمعیۃ علماء ہند کی ملک گیرممبرسازی مہم، مسجد ِرحمت بودھن میں مسلمانوں کی کثیر تعداد نے ممبرشپ حاصل کی

حیدرآباد: حضرت مولانا سیّد محمود اسعد مدنی صاحب صدر جمعیۃ علماء ہند، زیر سرپرستی حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ، زیر صدارت حضرت مولانا سیدسمیع اللہ صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد و زیر نگرانی حافظ محمد افسر صاحب مظہری ناظم مدرسہ عزیزالمدارس

ملت اسلامیہ کی دینی قیادت، ملی مسائل کے حل، آئینی تحفظات کے دفاع اور امت کے اتحاد کے لیے جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے ملک گیر سطح پر ممبرسازی مہم جاری ہے۔ اسی سلسلے میں آج بروز جمعہ ، 2/ مئی 2025ء ، مسجد رحمت، رئیس پیٹھ، بودھن میں جمعیۃ علماء ہند کا ممبرسازی کیمپ لگایا گیا، جس کثیر تعداد میں مسلمانوں نے جمعیۃ علماء ہند کی رکنیت حاصل کی۔

الحمدللہ بودھن میں ماہ رمضان المبارک ۱۴۴۶ھ سے جمعیۃ علماء کی ممبر سازی مہم کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت بودھن شہر کی مختلف مساجد میں کاونٹر لگا کر ممبر سازی کا عمل جاری ہے جن میں مسجد مشائخ رنجل بیس، جامع مسجد شکرنگر، مدنی مسجد قدیم بس اسٹانڈ، جامع مسجد رئیس پیٹھ، مسجد خواجہ رئیس پیٹھ، مسجد قاسم بیگ رئیس پیٹھ، مدینہ مسجد آچن پلی، مسجد مومنان رنجل بیس شامل ہیں

اس موقع پر حافظ محمد محسن خان صاحب ذمہ دار مدرسہ عربیہ حفاظ رئیس پیٹھ نے کہاکہ جمعیۃ علماء ایک دینی اور ملی تحریک ہے جس نے ہر دور میں قوم کی رہنمائی کی ہے۔ آج اس تنظیم کو مزید منظم اور متحرک بنانے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے زیادہ سے زیادہ ممبرسازی ناگزیر ہے

حافظ عقیل الدّین انجینئر نے اپنے صحافتی بیان میں کہاکہ اس مہم کا مقصد ہر باشعور مسلمان کو جمعیۃ کے دست و بازو کے طور پر متحرک کرنا ہے تاکہ موجودہ فتنہ انگیز حالات میں ملت ایک مضبوط اور مؤثر آواز بن کر اُبھر سکے۔

اس موقع پر موجود حاضرین میں حافظ محمد افسر صاحب مظہری ناظم مدرسہ عزیز المدارس، مولوی سید تنویر حسین صاحب نائب ناظم مدرسہ خیرالعلوم، حافظ محمد محسن خان صاحب، محترم جناب جنید احمد خلیل صاحب رئیس پیٹھ، حافظ عقیل الدین انجینئر، حافظ محمد اصفان، حافظ محمد عتیق الدین ٹیچر، مولوی محمد یونس صاحب شکرنگر و دیگر معززین شہر شامل ہیں۔



[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے