پہلگام دہشت گرد حملہ کے بعد سائبر وار شروع، ہندوستان پر 10 لاکھ سے زائد آن لائن حملے ریکارڈ

ایک اعلیٰ افسر کے مطابق، ’’یہ حملے صرف تکنیکی چیلنج نہیں بلکہ قومی سلامتی کا سوال بن چکے ہیں۔ سائبر وارفیئر کا نیا رخ واضح ہو رہا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے متحد حکمت عملی کی ضرورت ہے۔”
یاد رہے کہ 22 اپریل کو جنوبی کشمیر کے پہلگام کے قریب بیسرن علاقے میں دہشت گردوں نے ایک وحشیانہ حملہ کیا تھا، جس میں 26 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جن میں اکثریت سیاحوں کی تھی۔ اس حملے نے پورے ملک کو دہلا دیا اور اسی کے بعد سائبر محاذ پر بھی دشمن کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔
سائبر سکیورٹی ماہرین کے مطابق یہ حملے صرف وقتی ردعمل نہیں بلکہ طویل مدتی حکمت عملی کا حصہ ہو سکتے ہیں، جن کا مقصد ہندوستان کے اندر عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔