راہل گاندھی سے این ایس یو آئی نمائندوں کی ملاقات، ملک بھر میں طلبہ یونین انتخابات کی بحالی کے لیے حمایت طلب

اس موقع پر این ایس یو آئی نے دو اہم مطالبات پیش کیے، پہلا، ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین انتخابات فوراً بحال کیے جائیں۔ اور دوسرا، طلبہ یونین انتخابات کو لازمی اور قانونی تحفظ دینے کے لیے ایک باقاعدہ بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے۔
این ایس یو آئی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ نئی قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) طلبہ کے مفادات کے خلاف ہے اور اعلیٰ تعلیمی اداروں میں او بی سی، ایس سی، ایس ٹی ریزرویشن پر مؤثر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔