کسانوں اور مرکز کے درمیان 4 مئی کو طے شدہ اجلاس منسوخ، حکومت پنجاب کی شمولیت پر تنازعہ

پورن چندر کشور نے اپنے خط میں ’سنیوکت کسان مورچہ (غیر سیاسی)‘ اور ’کسان مزدور مورچہ‘ کو آگاہ کیا کہ گزشتہ اجلاس کے دوران آئندہ اجلاس کی تاریخ 4 مئی طے ہوئی تھی، جس کی تصدیق 25 اپریل کو بھیجے گئے خط سے بھی کی گئی تھی لیکن، کسان تنظیموں نے 27 اپریل کے اپنے خط میں مطالبہ کیا کہ اس اجلاس میں حکومت پنجاب کے کسی بھی نمائندے کو شامل نہ کیا جائے۔
مرکزی افسر نے اپنے خط میں وضاحت کی کہ وفاقی ڈھانچے میں ریاستی حکومتوں کا بھی اہم کردار ہوتا ہے، اس لیے پنجاب حکومت کو میٹنگ میں شامل کرنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک کسان تنظیمیں حکومت پنجاب کی شرکت پر رضامندی ظاہر نہیں کرتیں، تب تک اجلاس ملتوی رہے گا۔ اگلی تاریخ ان کی منظوری کے بعد طے کی جائے گی۔