ہندوستان میں 43 برس سے مقیم دو بزرگ بہنیں پاکستان واپسی کے دہانے پر

ان کے والد کا کئی برس قبل انتقال ہو چکا ہے اور اب پاکستان میں ان کا کوئی قریبی رشتہ دار بھی زندہ نہیں ہے۔ برسوں سے ان کا سارا وقت، ساری یادیں اور ساری زندگی ہندوستان میں ہی گزری ہے۔
ان دونوں بہنوں کو اٹاری-واگھہ بارڈر تک چھوڑنے کے لیے ان کے قریبی رشتہ دار ایم ایچ شاہ موجود تھے، جو ان لمحوں کو بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا، ’’یہ بہنیں جوانی میں یہاں آئی تھیں، ان کی پوری عمر یہاں گزر گئی۔ اب یہ کہاں جائیں گی؟ کس کے پاس جائیں گی؟‘‘