پنجاب کا بارڈر بند، گجرات کھلا کیوں؟ کانگریس لیڈر پرگٹ سنگھ کا حکومت سے سوال

پرگٹ سنگھ نے کہا کہ پنجاب کے لوگ بھی کاروبار کے ذریعے اپنی حالت بہتر بنانا چاہتے ہیں لیکن بارڈر بند کرنے سے ان کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بی جے پی کو اپنے قومی سلامتی سے متعلق پروگراموں پر نظرثانی کرنی چاہیے تاکہ تمام ریاستوں کے ساتھ یکساں سلوک ہو۔
بی بی ایم بی (بھاکڑا بیاس مینجمنٹ بورڈ) اور پانی کے تقسیم کے معاملے پر بھی انہوں نے مرکز پر حملہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کو پنجاب سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکز نے ڈیم سکیورٹی ایکٹ 2021 کے نفاذ میں پنجاب کے ساتھ دھوکہ کیا۔