دہلی میں شدید آندھی اور بارش: مکان کی چھت گرنے سے ماں اور تین بچے جاں بحق، پروازیں متاثر، ریڈ الرٹ جاری

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کھڑکھڑی نہر گاؤں میں پیش آیا جہاں کھیت میں بنے ٹیوب ویل کے کمرے پر درخت آ گرا۔ حادثے کے وقت کمرے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سو رہے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 26 سالہ جیوتی اور اس کے تین بچے شامل ہیں، جب کہ جیوتی کا شوہر اجے معمولی زخمی ہوا ہے۔
آندھی اور بارش کے باعث دہلی، نوئیڈا اور غازی آباد کے کئی علاقوں میں درخت اور بجلی کے کھمبے گر گئے، جس کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک بری طرح متاثر ہوا۔ متعدد مقامات پر پانی بھرنے کی وجہ سے گاڑیاں سست روی کا شکار ہوئیں اور عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔