پہلگام حملہ کے خلاف اندور میں احتجاج، پاکستان زندہ باد کے نعرے

پہلگام حملہ کے خلاف اندور میں احتجاج، پاکستان زندہ باد کے نعرے

اندور (پی ٹی آئی) پہلگام دہشت گرد حملہ کی مذمت کے لئے مدھیہ پردیش کے مقام اندور میں منعقدہ احتجاج کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر بتایا جاتاہے کہ نامعلوم افراد کے خلاف پولیس نے ایک کیس درج کرلیا ہے۔

سرکاری عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ کانگریس کونسلر جس نے 25 اپریل کو منعقدہ احتجاج میں حصہ لیا‘ ویڈیو کو فیک قراردیتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے کوئی نعرے نہیں لگائے گئے جبکہ پولیس نے کہا کہ ویڈیو کی تحقیقات کی جارہی ہیں تاکہ حقائق کا پتہ لگایا جاسکے۔

اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پولیس (ڈی سی پی) ونود کمار مینا نے کہا کہ پہلگام حملہ کے خلاف شہر کے بدوالی چوک علاقہ میں احتجاج کا اہتمام کیا گیا تھا اوراس احتجاج کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گشت کروایا گیا جس میں بعض افراد کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعرے سنے گئے۔

پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی اور کہا کہ وائرل ویڈیو کی بنیادوں پر پولیس نے چہارشنبہ کی رات کو نامعلوم افراد کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کیا ہے۔ ڈی سی پی نے مزید بتایا ہے کہ احتجاج کے تعلق سے متنازعہ ویڈیو کے حقیقی ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ہم اس بات کی بھی تحقیقات کررہے ہیں کہ آیا اس میں کوئی الٹ پھیر کیا گیا ہے۔ تحقیقات کے بعد مناسب کاررو ائی کی جائے گی۔

یہ بات ونود کمار مینا نے بتائی اور کہا کہ پولیس کو تاحال اس سلسلہ میں کوئی سراغ نہیں ملا ہے کہ آیا احتجاج کا اہتمام کس نے کیا تھا۔ اس سلسلہ میں اجازت حاصل کی گئی یا نہیں اس کی بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

انور قادری جو کہ شہر کے وارڈ نمبر 58 سے کانگریس کے کونسلر ہیں اور احتجاج میں شرکت کی تھی‘ بتایا کہ احتجاج بدوالی چوکی ویاپاری سنگھ کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا جس میں بی جے پی کے 4 قائدین نے بھی شرکت کی تھی۔ اس موقع پر 7 تا 8 پولیس کے ملازمین بھی موجود تھے جنہوں نے احتجاج کا ایک ویڈیو بھی ریکارڈ کیا۔

قادری نے بتایاکہ احتجاج کے دوران کسی نے بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے نہیں لگائے۔ فیک ویڈیوکی بنیاد پر پولیس نے ایک ایف آئی آر درج کیا ہے۔ ہم نے اس سلسلہ میں پولیس میں شکایت کی ہے۔ انہوں نے بھی کہا ہے کہ احتجاج کے اصلی ویڈیو کو توڑمروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ ہم ان افراد کے خلاف سخت کارروائی کے خواہاں ہیں جن کا مقصد مفادات کی تکمیل کرنا ہے۔





[]

cexpress

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے