پہلگام دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والوں کو شہادت کا درجہ ملنا چاہئے

ذات کی مردم شماری پر مرکزی حکومت کے فیصلے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں راہل گاندھی نے کہا، یہ ہندوستان کی روح پر حملہ ہے۔ اس کے ذمہ داروں کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔


فائل تصویر آئی اے این ایس
جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس حملے میں 26 معصوم شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی نے اس واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
منگل کو ذات پات کی مردم شماری پر مرکزی حکومت کے فیصلے کے بعد ایک پریس کانفرنس میں راہل گاندھی نے کہا، ‘یہ حملہ ہندوستان کی روح پر حملہ ہے۔ اس کے ذمہ داروں کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔ حکومت وقت ضائع نہ کرے۔ انہوں نے زور دے کر کہا، ‘انہیں سمجھنا ہوگا کہ ہندوستان کے ساتھ ایسا نہیں کیا جا سکتا۔ جو کچھ ہوا اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔
راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ پوری اپوزیشن اس مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا، ‘اپوزیشن حکومت کو 100 فیصد سپورٹ دے رہی ہے۔ اب وزیر اعظم مودی کو فیصلہ کن کارروائی کرنی چاہیے۔ کوئی نرمی، کوئی تاخیر نہیں۔’ وزیر اعظم سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘کارروائی واضح اور سخت ہونی چاہیے۔ ملک جواب چاہتا ہے اور یہ جواب ٹھوس ہونے چاہئیں۔
راہل گاندھی نے کہا کہ شہیدوں کے اہل خانہ نے کہا کہ ہمارے بچے شہید ہوئے ہیں اور انہیں شہادت کا درجہ ملنا چاہئے۔راہل نے کہا کہ اتنے لوگ مارے گئے، یہ قابل قبول نہیں۔ جنہوں نے یہ کیا ہے انہیں مناسب سزا ملنی چاہیے۔ ہندوستان کے ساتھ ایسا نہیں ہو سکتا۔ پوری اپوزیشن حکومت کے ساتھ ہے۔ وزیراعظم کو فوری اور واضح ایکشن لینا ہو گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔